ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے قدرتی گيس کے سب سے زیادہ گہرے کنویں کھودنے میں کامیابی حاصل کرلی۔پٹرو پارس کے مینجنگ ڈائرکٹر محمود جوادیان نے کہا ہے کہ ایرانی ماہری نے جنوبی پارس گيس فیلڈ میں دو کنویں کھودنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جن کی گہرائي بالترتیب چار ہزار نو سو اور پانچ ہزار چار سو میٹر ہے۔ یہ کنویں جنوبی پارس گيس فیلڈ میں سے زیادہ گہرے ہیں۔ جواد محمودیان نے کہا کہ پابندیوں کے نتیجے میں ضروری وسائل ذرائع کے فقدان اور شدید موسموں کے باوجود ایرانی ماہرین نے یہ کامیابی حاصل کی ہے جسے اقتصادی کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ ایرانی ماہرین جنوبی پارس گيس فیلڈ کا بارہواں مرحلہ مکمل کررہے ہیں۔ جنوبی پارس گيس فیلڈ دنیا کی بڑی گيس فیلڈز میں شمار ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483865
اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے قدرتی گيس کے سب سے زیادہ گہرے کنویں کھودنے میں کامیابی حاصل کرلی